پاکستان میں غریب اور امیر کیلئے الگ الگ قانون ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مريم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غریب اور امیر کےلیے الگ الگ قانون ہے، قانون سب کے لیے برابر ہوتا تو جعلی اعظم اپنی بہن کا حساب دینے کے ليے کٹہرے میں آتا۔

ايک ٹويٹ ميں مريم نواز کا کہنا تھا کہ وزيراعظم عمران خان اور ان کے خاندان کا خرچ اٹھانے والوں کے لیے الگ قانون ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے سوال کيا کہ کيا ان کے ليے کوئي قانون ہے يا نہيں؟ احتساب غیر جانبدارانہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنی بہن کا حساب پيش کرتا۔

نیب نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

مریم نواز نے کہا ’’جعلی اعظم اگر یہ سمجھ رہا ہے کہ ووٹ چرانے، مہنگائی کا طوفان برپا کرنے، معیشت کا ستیاناس کرنے، ادویات، بجلی گیس کے بلوں میں ہو شربا اضافے اور عوام کی زندگی جہنم بنانے کا جواب سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں ہیں تو باہر نکل کے دیکھو عوام تمہیں کیسے کوس رہی ہے۔ یہ ڈرامہ اب نہیں چلے گا‘‘۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ’’جب ساری قومی اپوزیشن کو جعلی احتساب کی شکار گاہ بنا لیا جائے تو پوری قوم کی نظریں انصاف کا جھنڈا اٹھائے ججوں اور کھرے انصاف کا حلف لینے والی عدلیہ پر جم جاتی ہیں، جنگل کے قانون اور مہذب ریاست میں یہی فرق ہوتا ہے‘‘۔

 

MARYAM NAWAZ

Asif Zardari arrest

Tabool ads will show in this div