مشرف دور میں دونوں ممالک سمجھوتے کے قریب تھے: بھارتی وزیراعظم من موہن
نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے نازک وقت میں انوکھا بیان دے دیا۔ کہتے ہیں سابق صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں پاکستان سے سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ مگر پاکستان میں قیادت کی تبدیلی کی وجہ سے بات بن نہ سکی۔
اب جبکہ مشرف مشکل میں ہیں۔ بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کا انوکھا بیان سامنے آگیا۔ دلی میں نیوز کانفرنس میں ایک سوال کے جواب پر نئے سوالات کھڑے کرگئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ سمجھوتہ ہوا ہی چاہتا تھا کہ پاکستان میں قیادت بدل گئی۔ تاریخ ساز فیصلہ تاریخ کا حصہ نہ بن سکا۔
انہون نے کہا کہ چار نکاتی سمجھوتے میں کشمیر سے فوجوں کو ہٹانا اور لوگوں کو لائن آف کنٹرول کے آر پار آزادی کے ساتھ آنے جانے کی اجازت دینا شامل تھا۔
بھارت کے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جانے کی بہت خواہش ہے مگربطور وزیراعظم بغیر کسی ٹھوس پیشرفت کے دورہ پاکستان کی کوئی صورت نہیں۔ ایجنسیز