اپوزیشن کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/MA-Shahbaz-IN-NA-SOT-10-06.mp4"][/video]

قومی اسمبلی کی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ نيب کے اس قدم کا جواز نہيں بنتا، اسلیے اپوزيشن کي طرف سے گزارش ہے اسپيکر پروڈکشن آرڈر جاري کريں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری ہر موقع پر نیب میں پیش ہوتے رہے اور نیب کے ہر سوال کا جواب دیا ہے، آصف زرداری نے تاخیری حربے بھی استعمال نہیں کیے۔

نیب نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام ہتھکنڈوں کے باوجود چار سال ميں 11 ہزار ميگاواٹ بجلي پيدا کي، نواز شريف کي ٹيم نے وہ کر ديا جو کسي کے گمان ميں نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے الفاظ تھے سي پيک مہنگے ترين لون کا پيکج ہے، لیکن پھر بي بي سي کو انٹرويو ميں اسد عمر نے اپني تصحيح کي۔

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی رہنماء راجہ پرویز اشرف نے بھی مطالبہ کیا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزراء کو روکنا مناسب نہیں، کل ہونے والا اجلاس بہت اہم ہے۔

production order

Asif Zardari arrest

Tabool ads will show in this div