ورلڈ کپ میں ہونے والے عجیب اتفاق پر سابق کرکٹرز بھی حیران
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ایک عجیب اتفاق دیکھنے میں آ رہا ہے جس پر سابق کرکٹرز بھی حیران ہیں۔
اس بار ورلڈ کپ ميں قسمت بلے بازوں پر مہربان ہے، بالرز خوب جان مار رہے ہيں ليکن گيند وکٹ سے ٹکرانے کے باوجود بيلز نہيں گر رہي ہيں اور ايسا ايک دو نہيں پورے پانچ بار ہوچکا ہے۔
آسٹريليا کے ڈيوڈ وارنر کو بھارت کے بمرا کي گيند پر لائف لائن ملی، جنوبي افريقہ کے کوئنٹن ڈي کوک، سري لنکا کے ديمتھ کرونارتنے، ويسٹ انڈيز کے کرس گيل اور بنگلہ ديش کے محمد سيف الدين کو بھي بيلز نہ گرنے سے بيٹنگ جاري رکھنے کا موقع مل چکا ہے۔
اس حوالے سے سوشل ميڈيا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق کرکٹرز بھی حيران ہیں۔
انگلينڈ کے سابق کپتان ناصر حسين نے بيلز تبديل کرنے کا مطالبہ کيا جبکہ پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعيب اختر نے لکھا ’’يہ ہو کيا رہا ہے، اپني پوري زندگي ميں ايسا واقعہ پانچ بار ہوتے کبھي نہيں ديکھا‘‘۔