ویرات کوہلی نے اسٹیو اسمتھ سے معافی مانگ لی

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر ان سے معافی مانگ لی ۔ بھارتی شائقین کے نامناسب رویے پر کوہلی کو شرمندگی سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
گزشتہ روزبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران باؤنڈری کے پاس کھڑے ہو کر فیلڈنگ کرنے والے اسٹیو اسمتھ کیخلاف بھارتی شائقین نے خوب جملے بازی کی تھی۔
چیٹر ، چیٹر جیسی نامناسب آوازیں سن کر کوہلی باؤنڈری کے پاس جا پہنچے اور بھارتی شائقین کو اسٹیو کیلئے تالیاں بجانے اور خاموش ہوجانے کا کہا۔اس بات پر اسٹیو اسمتھ نے کوہلی سے ہاتھ ملایا اور تھپکی بھی دی۔
With India fans giving Steve Smith a tough time fielding in the deep, @imVkohli suggested they applaud the Australian instead.
Absolute class ? #SpiritOfCricket #ViratKohli pic.twitter.com/mmkLoedxjr — ICC (@ICC) June 9, 2019
بعد ازاں میچ ختم ہونے پر بھارتی کپتان نے ناروا سلوک پر آسٹریلوی کرکٹر سے شائقین کی جانب سے معذرت بھی کی۔ کوہلی کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا ورلڈ کپ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے کوئی منفی مثال قائم کی جائے۔
“If I was in a position where something had happened with me, and I’d apologised and accepted it, and came back and still I would get booed, I wouldn’t like it either.”#ViratKohli on why he asked the fans to stop booing Steve Smith. #CWC19 | #INDvAUS pic.twitter.com/CIMicjoSA0
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 9, 2019
کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جو ہونا تھا وہ ہو چکا، اب اسٹیو کرکٹ میں واپسی کے بعد پوری محنت سے کھیل رہے ہیں۔ اگر مجھ سے ایسی غلطی سرزد ہوئی ہوتی تو میں معافی مانگتا لیکن اس کے بعد بھی کوئی مجھے تنقید کا نشانہ بناتا تو مجھے بہت برا لگتا۔
یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سال 2018 میں بال ٹیمپرنگ پر ایک سال کی پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔