قصور میں باپ نے سوتيلی بيٹيوں پر تيزاب پھينک ديا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور: قصور کے علاقے پتوکی میں باپ نے معذور لڑکے کے ساتھ شادی سے انکار پر سوتيلي بيٹيوں پر تيزاب پھينک ديا۔ دونوں بہنوں کو لاہور کے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔

تيزاب پھينکنے کا افسوس ناک واقعہ علی ٹاؤن ميں پيش آيا ۔ اہل علاقہ کے مطابق ، ملزم اسلم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور پہلی بیوی سے اس کا ایک گونگا بہرا بیٹا ہے۔ ملزم نے ایک طلاق یافتہ خاتون ارشاد بی بی سے دوسری شادی کی جس کی پہلے خاوند سے دو بیٹیاں جویریہ اور ملائکہ ہیں۔

اسلم اپنے معذور بیٹے کی شادی جویریہ سے کرنا چاہتا تھا مگر انکار پرمشتعل ہوگیا اور لڑکیوں پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم  کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق، تیزاب سے جویریہ کا چہرہ اور آنکھ متاثر ہوئے ہیں تاہم دونوں بچيوں کي حالت خطرے سے باہر ہے۔ سماء

میں

پر

نے

Tabool ads will show in this div