تازہ ترین

وزیراعظم نے عوام دوست بجٹ بنانے کی ہدایت کردی

Jun 09, 2019

وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو عوام دوست بجٹ بنانے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام دوست اور معاشی استحکام کے پیش نظر بنایا جائے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ اور وکلاء تحریک کے چیلنج کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو بجٹ کے خدوخال سے متعلق بریفنگ دی ۔

معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ میں ٹیکس کے نفاذ اور اہداف سے متعلق بھی آگاہ کیا جب کہ اجلاس میں مالی سال 19-2018 کی بجٹ تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

عمران خان نے ممکنہ حد تک کفایت شعاری اور پسماندہ طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور کمزور طبقوں کی معاونت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، چیئرمین ایف بی ار شبر زیدی اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور حکومتی ترجمانوں کی بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی جس میں بجٹ پر اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور وکلاء کی ہڑتال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div