اوول میں بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف

Jun 09, 2019
India's captain Virat Kohli (R) and India's Mahendra Singh Dhoni run between the wickets  during the 2019 Cricket World Cup group stage match between India and Australia at The Oval in London on June 9, 2019. (Photo by Dibyangshu SARKAR / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE
India's captain Virat Kohli (R) and India's Mahendra Singh Dhoni run between the wickets during the 2019 Cricket World Cup group stage match between India and Australia at The Oval in London on June 9, 2019. (Photo by Dibyangshu SARKAR / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE

ورلڈکپ 2019 کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے  353  رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے شیکر دھون نے شاندار سنچری اسکور کی۔

اوول میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز نے 127 رنز کی شراکت بنائی۔ روہت شرما 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شیکھر دھون نے 117 رنز کی اننگ کھیلی۔ انھوں نے 16 چوکے لگائے۔

ہرتیک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 48 رنز اسکور کئے۔ انھوں نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ ایم ایس دھونی 14 گیندوں پر 27 رنز بناسکے۔ کپتان ویرات کوہلی نے 77 گیندوں پر 82 رنز کی اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹوائنس نے 2 وکٹ حاصل کئے۔کمنز ، اسٹارک اور کولٹرنائل نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

ورلڈکپ 2019،بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

بھارت نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے،پہلے استعمال بھی ہوئی ہے ،اس لئے پہلے بیٹنگ کرکے بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دن کے دوسرے حصے میں بالنگ اٹیک سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ہر جگہ بادل ہیں  لیکن آج یہاں دھوپ نکلی ہوئی ہے ،اس لئے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بہتر ہے۔ ٹیم اچھے اسپرٹ میں ہے۔

آسٹریلیوی کپتان ایرن فنچ نےکہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ مسلسل 10 کامیابیوں سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ورلڈکپ میں آپ مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو یہ دو طرفہ سیریز کی طرح نہیں ہوتے۔ آسٹریلیوی کپتان نے تسلیم کیا کہ ٹورنامنٹ میں دباؤ مختلف نوعیت کا ہوتاہے۔ آسٹریلیا نے بھی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

 
Tabool ads will show in this div