کراچی کے ساحل پر شہریوں کا رش،گرمی کی شدت بھی ہلا گلا کم نہ کرسکی

Jun 09, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Hot-Weather-And-Picnic-Aslive-khi-09-06.mp4"][/video]

کراچی ميں سورج کا پارہ ہائی ہے ليکن شہريوں کا آخری چھٹی منانے کا جوش کم نہ ہوا اور ساحل سمندر پر خوب رش رہا۔ نوجوانوں نے خوب ہلا گلا کيا۔

کراچی والوں نے آخری چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے۔ سينڈز پٹ پر شہریوں کا خوب رش رہا۔ گرمی کے باوجود کراچي والوں کا جوش بھي کم نہيں ہوا، لہروں سے خوب اٹکھيلياں کيں اور لائف گارڈز کی بھی ان سنی کرتے رہے۔ شہريوں کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے پانی نے گرمی کی شدت بھلادی۔

شہر میں آج  زيادہ سے زيادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سينٹی گريڈ تک ريکارڈ کيا گيا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 15 جون تک کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

MET OFFICE

karachi weather

karachi beaches

Tabool ads will show in this div