ورلڈ کپ : انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106 رنز سے شکست دیدی
ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106 رنز سے شکست دیدی، بنگال ٹائیگرز 387 رنز ہدف کے تعاقب میں 280 رنز پر ہمت ہار گئے، شکیب الحسن کی سنچری بھی رائیگاں گئی۔
کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے، جیسن رائے نے 153 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ورلڈ کپ : انگلینڈ کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 387 رنز کا ہدف
بنگلہ دیش نے 387 رنز ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محض 8 رنز پر سومیا سرکار پویلین لوٹ گئے، تمیم اقبال بھی 63 کے مجموعے پر 19 رنز بنا کر وکٹ گنوا گئے۔

شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا، وکٹ کیپر بلے باز 44 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، لیفٹ ہینڈر آل راؤنڈر نے 119 گیندوں پر 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔
ویڈیو : جیسن رائے امپائر سے ٹکرا گئے
ان کے بعد کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، محمد متھن صفر، محمود اللہ 28، مصدق حسین 26، محمد سیف الدین 5، مہدی حسن مرزا 12، مستفیض الرحمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، مشرفی مرتضیٰ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے 3، 3 جبکہ مارک ووڈ نے 2، راشد خان اور پلنکٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جیسن رائے کو 153 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔