اہل سنت والجماعت کا آج اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعات میں اہل سنت والجماعت کے رہنما سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ اہلسنت والجماعت نے مقتول رہنما کی نماز جنازہ آج اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں گولیاں چلیں، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا۔۔ فائرنگ سے گاڑی میں موجود اہل سنت والجماعت اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل مفتی منیر معاویہ اپنے ساتھی اسد محمود سمیت جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کے بعد مقتولین کے رشتہ داروں اور دیگر افراد نے میتوں کے ہمراہ احتحاج بھی کیا۔۔

ادھر سیکٹر آئی ٹین میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر رضوان کے مطابق، پولیس نے گشت کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے پولیس اہلکار اقبال اورعبدالعزیز زخمی ہوگئے۔۔ پمز اسپتال لایا گیا تو دوران علاج ہیڈ کانسٹیبل اقبال دم توڑ گیا۔ سماء

کرنے

کے

کا

لاہور

Tahirul Qadri

tragic

آج

lack

nyt

دفتر

cameras

Tabool ads will show in this div