ورلڈ کپ : انگلینڈ کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 387 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 387 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جیسن رائے نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بیئراسٹو اور جوز بٹلر نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے اوپنرز نے 128 رنز کا آغاز فراہم کیا، جیسن رائے نے 153 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جونی بیئراسٹو 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جو روٹ 21 رنز بناسکے۔

جوز بٹلر نے 44 گیندوں پر 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے، اوئن مورگن 35 اور بین اسٹوکس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کرس ووکس 18 اور لیام پلنکٹ 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور مہدی حسن مرزا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مستفیض الرحمان اور مشرفی مرتضیٰ ایک ایک شکار کر سکے۔

 

ENGLAND

BANGLADESH

world cup 2019

CWC2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div