سجل علی اور احد رضا میرکی منگنی کی منفرد سویٹ ٹریٹ

Jun 08, 2019

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے دو خوبصورت چہروں احد رضا میراورسجل علی نے اپنی گہری دوستی کو ایک نئے رشتے میں باندھ دیا ہے، عیدالفطر کے موقع پر دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی ۔

اس خبر کو سنتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے مبارکباد کا سلسلہ شروع کردیا لیکن ایک تشنگی یہ تھی کہ دونوں میں سے کسی نے منگنی کی تقریب کی زیادہ تصاویر شیئر نہیں کیں۔

منگنی کی تقریب میں صرف گھروالے اور قریبی عزیز ہی شریک تھے۔

احد کی خالہ صبا نے جو بہت اچھی بیکنگ بھی کرتی ہیں، اس حوالے سے انسٹا گرام پر بسکٹس اور کپ کیکس وغیرہ کی چند تصاویر شیئر کیں جو انہوں نے خاص طور پر اس تقریب کے لیے تیارکیے تھے۔

احدرضا میر کی والدہ سجل علی پر دل و جاں سے فدا

کوکیزپر تقریب کی مناسبت سے چھوٹے چھوٹے خوبصورت پیغامات درج ہیں اور بلاشبہ احد کی خالہ نے عزیز از جاں بھانجے کے اہم دن کے موقع پر خوب محنت کی۔

انہوں نے کیپشن میں پوچھا کہ کیا اتنی اچھی خبر کو سیلیبریٹ کرنے کا اس سے بھی بہتر کوئی طریقہ ہوسکتا تھا؟ ۔

اتنی نفرت لے کر کہاں جائیں گے؟ سجل علی نے کھل کر احد رضا میر کی حمایت کردی

اس سے قبل سجل علی کی سالگرہ کے موقع پراحد رضا میرکی والدہ نے بھی انہیں خوبصورت اندازمیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی گہری پسندیدگی کا اظہارکیا تھا۔

 

engagement

Ahad Raza Mir

Sajal Aly

Tabool ads will show in this div