بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کمشیری شہید، تعداد 5 ہوگئی
مقبوضہ کشمير کے ضلع اسلام آباد میں بھارتي فوج کي فائرنگ سے مزيد ايک کشميري نوجوان شہيد ہوگيا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ویری ناگ کے نوگام علاقے ميں سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید
حکام نے ضلع اسلام آباد میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کر دی تھی۔
گزشتہ روز بھي ضلع پلوامہ ميں سرچ آپريشن کے دوران قابض فورسز نے 4 کشميريوں کو شہيد کر دیا تھا، جس کے بعد دو دنوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔