ورلڈ کپ کرکٹ : بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ منسوخ
ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
ورلڈ کپ 2019ء کے برسٹول میں ہونیوالا پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم مقابلے کیلئے ٹاس بھی نہ ہوسکا، انتظامیہ نے شدید بارش اور طویل انتظار کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فتح حاصل کی تھی۔
ورلڈ کپ 2019ء : پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی
گرین شرٹس اپنا اگلا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کیخلاف ٹاؤنٹن میں کھیلیں گے جبکہ 16 جون کو روایتی حریف بھارت سے مانچسٹر میں مقابلہ ہوگا۔