مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید

Jun 07, 2019

مقبوضہ کشمير ميں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ ميں سرچ آپريشن کے دوران 4 کشميريوں کو شہيد کر ديا۔

کشمير ميڈيا سروس کے مطابق قابض فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسي پورہ ميں محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشي لي، جس دوران 4 نوجوانوں شہيد ہوگئے۔

بھارتي فورسز نے علاقے میں 2 گھروں کو بھی تباہ کیا، جبکہ شہید چاروں نوجوانوں کی لاشیں بھی تباہ شدہ گھروں سے مليں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید، تعداد 11 ہوگئی

شہید نوجوانوں کی شناخت سلیمان خان، شبیر احمد ڈار، عمران احمد بٹ اور عاشق حسین غنی کے ناموں سے کي گئي۔

بھارتي جارحيت کيخلاف علاقہ مکين سڑکوں پر آگئے اور شديد احتجاج کيا۔ سيکيورٹي فورسز نے مظاہرين کو منشتر کرنے کيلئے پيلٹ گنز کا استعمال کيا اور شيلنگ کی جس سے کئي افراد زخمي ہوگئے۔

Kashmiris killing

Pulwama firing

Tabool ads will show in this div