خیبرپختونخوا حکومت کا مدارس کیلئے 3 ارب روپے فراہم کرنے کافیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مدارس کو تعلیمی نظام کے دھارے میں لانے کیلئے تین ارب روپے فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ مدارس میں اضافی کمروں کی تعمیر سمیت زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اسی طرح مدارس کے طلبہ کو مالی امداد دی جائے گی تاکہ ان کی معاشی مشکلات کم کی جاسکیں۔

ترجمان نے کہا کہ مدارس میں فنی تعلیم شروع کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باوقار انداز میں اپنی روزی کما سکیں۔

PTI

Khyber Pakhtunkhawa

Tabool ads will show in this div