وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدائے پولیس کے یادگار پر حاضری

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نماز عید کے بعد پولیس لائن کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان محسن جاوید بٹ سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ یاد گار شہداء پر حاضری دی اور شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں امن فورسز کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ حالیہ دنوں میں قیام امن کے لئے مفید اقدامات کئے ہیں۔ متعدد ہائی پروفائل گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں جبکہ سیف سٹی اور سی ٹی ڈی کو وسعت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن ان کے متعلق جو بھی رائے رکھے، اس کا حق ہے مگر ریکوزٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ نے سول اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔ ان میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔

دریں اثنا چیئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی جام کمال سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔

Politics

Jam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div