ملتان،پرانی دشمنی پر فائرنگ، 10 افراد قتل

Jun 05, 2019

ملتان میں عید کی خوشیاں مانند پڑ گئیں، مخالفین نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے دس افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیر والہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے دس افراد کو قتل، جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ جلالپور پیروالہ کے نواحی گاؤں جعفریں میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا، جب کہ زخمیوں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مقتولین نماز پڑھ کر عزیز و اقارب کے ہمراہ واپس جارہے تھے کہ راستے میں چھپے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

آئی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینیر افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

OLD DISPUTE

punjab crime