عید کے دن پیدا ہونے والے بچے کا بھی فطرہ ادا ہوگا

اسلام چونکہ ایک آفاقی مذہب ہے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ اس نظام میں خرابیاں رہ جائیں۔ آپ فطرہ کی مثال لیجئے۔ یہ ایک ایسا مالی صدقہ ہے جو عیدالفطر کے موقع پر ہر صاحب حیثیت مسلمان پر لازم ہوجاتا ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ خوشحال گھرانوں کے ساتھ نادار طبقہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔ رواں سال فطرہ کم از کم 100 روپے مقرر کیا گیا ہے اور عید کی نماز سے قبل اس کی ادائیگی مستحسن عمل ہے مگر نماز کے بعد بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔ فطرہ گھر میں موجود ہر فرد کا دیا جاتا ہے۔ مذہبی اسکالر ڈاکٹر فضل احمد کا کہنا ہے عید کے دن پیدا ہونے والے بچے کا بھی فطرہ دینا لازمی ہے۔