مائنس عمران خان ناگزیر ہوگیا ہے، رانا ثناء اللہ

Jun 04, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/MA-Rana-Sana-Interview-Lhr-04-06.mp4"][/video]

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان ناگزیر ہوگیا ہے۔ عید کے بعد کل جماعتی کانفرنس اور اپوزیشن کا احتجاج حکومت گرانے کیلئے ہوگا۔

سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا واحد ذمہ دارعمران خان ہے۔ اب مائنس عمران خان کا وقت آگیا اور عید کے بعد حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اپوزیشن کی اے پی سی اور پھر احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری سے پارٹی کو فائدہ ہوگا سلمان شہباز کو وطن واپس نہیں آنا چاہئے البتہ شہباز شریف سیاستدان ہیں،انہیں واپس آنا چاہئے۔

رانا ثناء اللہ نے ججز کے خلاف ریفرنس کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف فیصلہ آیا تو جج کے خلاف ہی ریفرنس دائر کردیا۔

Politics

IMRAN KHAN

RANA SANA ULLAH

Tabool ads will show in this div