داؤدی بوہرہ برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Tahiri-Masjid-saddar-04-06.mp4"][/video]

کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہرہ برادری آج عید الفطر منارہی ہے۔

کراچی کے علاقے صدرکی طاہری مسجد میں نماز عيد کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس ميں بوہري برادري کي بڑی تعداد نے شرکت کي۔ نماز عيد کي بعد ملکي سلامتي اور خوشحالي کے ليے دعائيں مانگي گئيں ۔

پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ نمازیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔

بوہري برادري نے پورے پاکستان کوعيد کي مبارکباد پيش کی۔

کراچی کے علاوہ راولپنڈی کی سیفی مسجد اورحیدر آباد میں بھی بوہرہ برادری کی نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں نماز عید کے بعد ملک وقوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز عید کے موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

eid ul fitr

Daudi Bohra Community

Tabool ads will show in this div