عوام کیلئے خوشخبری، عید الفطر پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

Jun 03, 2019

چھوٹی عيد پر عوام کيلئے بڑی خبر، حکومت نے عیدالفطر کے 3 روز ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرديا۔

توانائی کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے اپنے ويڈيو پيغام ميں کہا ہے کہ عید کے دنوں میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، رمضان میں بھی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی، 80 فیصد فیڈرز پہلے ہی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب تقسیم کار کمپنیز کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے، حکومت چاہتی ہے کہ عوام عيد خوشی سے گزاريں۔

Loadshedding