ورلڈ کپ 2019ء : پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دیدی، جو روٹ اور جوز بٹلر کی سنچریاں بھی انگلش ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں، وہاب ریاض نے 3، شاداب خان اور محمد عامر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

مزید جانیے : پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

ورلڈ کپ 2019ء کے ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دیا تھا، میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بناسکی، گرین شرٹس نے مقابلہ 14 رنز سے جیت لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوز بٹلر نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، روٹ 104 گیندوں پر 107 جبکہ بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے، بیئر اسٹو 32 اور کرس ووکس 21 رنز بناسکے۔

ورلڈ کپ 2019: سری لنکا، نیوزی لینڈ کیخلاف 136 رنز بنا کر آؤٹ

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوز بٹلر نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، روٹ 104 گیندوں پر 107 جبکہ بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے، بیئر اسٹو 32 اور کرس ووکس 21 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، محمد عامر اور شاداب خان نے 2، 2 جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، حسن علی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

محمد حفیظ کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 62 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور 7 اوورز میں 43 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ENGLAND

world cup 2019

WC2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div