ورلڈ کپ : پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 349 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

پاکستان نے ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دیا ہے، بابر اعظم، محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ورلڈ کپ 2019ء کے ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50 اوورز  میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنا ڈالے۔

 

اوپنرز نے ٹیم کو 82 رنز کا آغاز فراہم کیا، امام الحق 44 اور فخر زمان 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد حفیظ نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان سرفراز احمد نے بھی دھواں  دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 55 رنز بنا ڈالے۔

آصف علی 14، شعیب ملک 8 اور وہاب ریاض 4 رنز بناسکے، حسن علی اور شاداب خان 10، 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور معین علی نے 3 ، 3 جبکہ مارک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کو ایونٹ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم صرف 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

 

ENGLAND

world cup 2019

WC2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div