عید سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، انٹربینک میں ڈالر مہنگا
عید کی لمبی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کی مندی ديکھي گئي۔
اسٹاک ايکسچينج ميں کاروبار کے دوران 100 انڈيکس 470 پوائنٹس کمي سے 35 ہزار 505 کي سطح پر بند ہوا۔ انڈيکس ميں ايک عشاريہ 32 فيصد کمي ريکارڈ کي گئي۔
مارکیٹ سپورٹ فنڈ منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ
ماہرین کےمطابق بجٹ میں ٹیکس کے حوالے سے فیصلوں پر سرمایہ کاروں کی نظریں جمی ہوئی ہيں جس کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔
دوسري جانب انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہو کر 148.10 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 149 روپے کا ہوگیا۔