مفتی شہاب الدین پوپلزئی عید الفطر کا چاند آج دیکھیں گے

شوال کے چاند کي رويت کےليے مسجد قاسم علي خان کے خطيب مفتي شہاب الدين پوپلزئي نے اجلاس آج 3 جون کو طلب کر ليا۔

اجلاس آج بعد نماز مغرب شروع ہوگا۔ مفتي پوپلزئي نے اس سال رمضان کا آغاز بھي ايک دن پہلے 6 مئی کو کيا تھا۔

دوسری جانب ملک کی سرکاري رويت ہلال کميٹي کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت منگل 4 جون کو منعقد ہوگا۔ ملک میں رمضان المبارک کا آغاز منگل 7 مئی کو ہوا تھا۔

رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ منگل کو ہوگا

کچھ روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ ملک میں چاند کی رویت 4 جون کو ہو جائے گی جس کے مطابق عید 5 جون کو ہوگی۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا۔ سعودی عرب میں دوربینوں کی مدد یا براہِ راست روئیت سے چاند دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے۔

Mufti Shahabuddin Popalzai

Eid ul Fitr moon

Tabool ads will show in this div