برٹش ائر ویز کا پاکستان میں فضائی آپریشن 11 سال بعد بحال

پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کيلئےآج بڑا دن ہے۔ برطانوی ائرلائن نے گیارہ سال بعد پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں۔
لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ سے روانہ ہونے والی برٹش ائر ويز کی پہلی پرواز بی اے 261 کے ذریعے 240 مسافر اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے استقبال کیا۔
اسلام آباد ائر پورٹ سے دن گیارہ بجے پرواز بی اے ڈبلیو 261 لندن روانہ ہوگی ۔
یورپی فضائی کمپنیوں کی پاکستان میں واپسی کے تحت برٹش ائر ویز پروازیں بحال کرنے والی پہلی یورپی کمپنی بن گئی ہے ۔ برٹش ائر ویز کی ہفتہ وار 3 پروازوں کی آمد و رفت ہوا کرے گی ۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اوربرطانیہ کیلئےبڑا دن ہے، برٹش ائرویزنےاسلام آباد کیلئےبراہ راست سروس کا آغازکردیا، پہلی پروازکا پرجوش استقبال کیا جائےگا ۔
تھامس ڈریو کے مطابق دونوں ممالک میں بہت سےشعبوں میں قریبی روابط ہیں، ائرلائن مستقبل میں ثقافت،عوامی رابطوں،تعلیم کےفروغ میں اہم کردارادا کرے گی جس سے سرمایہ کاری میں بہتری آئے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ٹویٹس بھی کرچکے ہیں۔
Months of work behind scenes pays off,BA to land 1st at Isb on 3rd Jun after over 10 yrs of absence-big boost for inbound tourism from UK/US-I’m happy to be taking the maiden flight.Well done & thankyou @TomDrewUK & all involved in getting a global aviation player bk to Pakistan! pic.twitter.com/FqmgnG7vBv
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 23, 2019
برٹش ائیر ویز 11 سال بعد پاکستان آرہی ہے.برٹش ائیر ویز ،جون 2019 سے اسلام آباد سے ہفتہ وار 3فلایٹس چلانے کی خواھش مند ہے@PTIofficial @InsafPK @PtiNorthPunjab @PTIOfficialRWP @PtiTaxila @PTIPunjabPK @RadioPakistan @pid_gov @PTVNewsOfficial
— Ghulam Sarwar Khan (@GSKhan_Official) May 23, 2019
یاد رہے کہ دسمبر 2018 میں برٹش ائر ویز انتظامیہ نے پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پرفلائٹ آپریشن کی بحالی اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا۔
برٹش ائر ویز نے ستمبر 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔
اس سے قبل سترہ سال پہلے کراچی میں شیرٹن ہوٹل کے باہر ہونے والے دھماکوں میں فرنچ انجینئرز کی ہلاکت پر ائرفرانس نے پاکستان کیلئے اپنا کارگو فلائٹ آپریشن معطل کیا تھا جبکہ ائرلائنز رائل ڈچ، ایس اے ای، ال اٹیلیا، جاپان ائرلائنز اور کے ایل ایم بھی پاکستان میں فلائٹ آپریشن معطل کرچکی ہیں۔