لیورپول نے چھٹی مرتبہ چیمپیئنزلیگ کا ٹائٹل جیت لیا

Jun 02, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/LIVERPOOL-WIN-PKG-02-06-Umair.mp4"][/video]

ليورپول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو دو صفر سے ہرا کر چھٹي مرتبہ چيمپيئنزليگ کا ٹائٹل جيت ليا۔ محمد صلاح اور اوريگي نے گولز اسکورکئے۔

ليورپول يورپيئن چيمپيئن بن گئي، چيمپيئنزليگ فائنل ميں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو شکست دے دی۔میڈریڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ليورپول کو کھيل کے دوسرے ہي منٹ ميں پنالٹي ملي جس میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گول داغ ديا۔

ٹوٹنہم کے کھلاڑيوں نے ليورپول کے گول پوسٹ پر کئي حملے کئے ليکن گول کرنے ميں ناکام رہے۔ميچ کے اختتامي لمحات ميں ڈی ووک اوریگی نے گول کرکے ٹيم کو دوصفر سے فتح دلادی۔

چھٹي مرتبہ ٹائٹل جيتنے پرکھلاڑيوں نے بھرپور جشن منايا۔

Tottenham Hotspur

Wanda Metropolitano Stadium

Tabool ads will show in this div