وہ ملک جہاں سحروافطار کےاوقات کبھی تبدیل نہیں ہوتے

موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہر سال رمضان المبارک کے آغاز کے علاوہ سحر و افطار کے اوقات میں بھی تبدیلی آتی ہے لیکن دنیا کا ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں بدلتے ماہ و سال اثر انداز نہیں ہوتے نہ ہی دن اور رات کے اوقات آگے پیچھے ہوتے ہیں۔
براعظم افریقہ کے ملک یوگنڈا میں سحروافطار کے اوقات کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔ خط استوا پر واقع ہونے کے باعث یوگنڈا میں دن اور رات کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔
اس کی منطق یہ ہے کہ قطب شمالی کی طرف بڑھتے جائیں تو دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہوتی چلی جاتی ہیں جبکہ قطب جنوبی کی جانب سفر کرنے سے دن چھوٹا اور رات لمبی ہوجاتی ہے، اسطرح سے چاروں موسم کے لحاظ سے تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں۔
جب موسم اوقات کار پراثر انداز نہیں ہوتے تو یوگنڈا والوں کے روزہ رکھنے کا وقت بھی آگے پیچھے نہیں ہوتا ، وہاں کے مسلمان 12 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں جو یوگنڈا کی آبادی کا 30 فی صد ہیں۔