ٹيم کے مورال کے ساتھ سرفراز اپنے چہرے کے تاثرات کو بھی کنٹرول کریں،زلفی بخاری کا مشورہ

Jun 02, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Zulfi-Bukhari-On-Cricket-Sot-02-06.mp4"][/video]

وزيراعظم کے معاون خصوصی زلفي بخاری نے قومي ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ ورلڈ کپ ميں کاميابي کيلئے کپتان کو ٹيم کا مورال بلند کرنے کے ساتھ اپنے چہرے کے تاثرات پر بھي کنٹرول کرنا ہو گا۔

 سماء سے خصوصي گفتگو ميں زلفی بخاری نے کہا کہ ايونٹ ميں سينئر کھلاڑيوں کواپنا رول ادا کرنا ہوگا، ہار جيت کسي بھي کھيل کا حصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ انگلينڈ کے خلاف سيريز ميں ہماری بيٹنگ اچھی رہی،قومي ٹيم کے کپتان سرفرازاحمد اپني ٹيم کو اٹھائيں، پاکستاني ٹيم ساڑھے تين سو ،چارسو رنز بنا سکتي ہے۔ زلفی بخاری نے مزید کہا کہ ون ڈے ميچ ميں 400 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل نہيں رہا۔ انھوں نے ورلڈ کپ 2019 ميں انگلينڈ  کی ٹیم کو بہترين ٹيم قرار دیا۔

بالرز سے متعلق انھوں نے بتایا کہ يارکر قومي ٹيم کے باؤلرز کا بہترين ہتھيار ہے، يارکر کے سامنے آج بھي بلے باز بے بس دکھائي ديتے ہيں تاہم باؤلنگ ميں في الحال نئے تجربات کرنے کي ضرورت نہيں،البتہ ٹيم کي موجودہ باؤلنگ حکمت عملي سے مطمئن نہيں ہوں۔

CWC 2019

Tabool ads will show in this div