سرفراز احمد کی جسمانی ساخت پر شعیب اختر کی کڑی تنقید

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف بری طرح شکست سے دوچار ہوئی جس پر کھلاڑیوں سمیت ٹیم منیجمنٹ کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بالر مانے جانے والے شعیب اختر نے بھی ہار پر اپنا غم وغصہ ظاہر کیا لیکن قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی جسمانی خدوخال کے لحاظ سے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے یو ٹیوب چینل پر ٹیم کی شکست پر تبصرہ کر رہے ہیں۔

شعیب نے آغاز میں کہا کہ اس میچ کی کیا بات کریں، ناامیدی کے ساتھ ساتھ غصہ بھی ہے لیکن روزے کی حالت میں کیا کہہ سکتے ہیں، کھلاڑیوں نے دلچسپی لی نہ ہی متحد نظر آئے۔ ایسا لگا ک کھلاڑیوں کو لگا وہ ورلڈ کپ نہی کوئی عام سی سیریز کھیل رہے ہیں۔

راولپنٖڈی ایکسپریس کے مطابق خوش آئند بات محمد عامر کا 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینا ہےجس سے پتہ چلا کہ وہ زور لگا رہے ہیں جس کی ضرورت ہے، حسن علی کو مار پڑی جو کہ پڑنی تھی۔

شعیب نے ویڈیو میں سرفراز کی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے موٹاپے کی نشاندہی کی اور ان فٹ قرار دیتے ہوئے ان کے پیٹ کےساتھ ساتھ منہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ سرفراز کی وکٹ کیپنگ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے۔

سابق فاسٹ بالر نے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کچھ سمجھ نہیں آتی، شعیب ملک کو نکالا ہے لیکن 2 یا 3 میچز بعد پھر شامل کرلیں گے۔

سرفراز سے متعلق شعیب اختر کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

 

world cup 2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div