ورلڈ کپ میں آج بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے
آئی سی سی ورلڈ کپ کے چوتھے روز ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، آج بنگلہ ديش اور جنوبي افريقہ کي ٹيميں مد مقابل آئيں گی۔
بنگال ٹائيگرزايونٹ ميں اپنا پہلا ميچ کھيل رہے ہيں۔ جبکہ جنوبي افريقہ کو ورلڈ کپ کے افتتاحی پہلے ميچ ميں انگلينڈ کے ہاتھوں شکست ہوچکي ہے۔
ورلڈ کپ کے اس پانچویں میچ کا آغاز پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
بنگلہ ديش اور جنوبي افريقہ کے درميان اب تک 20 ایک روزہ ميچز کھيلے گئےہیں جن میں سے 13 میچز ميں کاميابي کے ساتھ پروٹيز کا پلڑہ بھاري ہے جبکہ 3 ميچز بنگلہ ديش نے جيتے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف سر پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہوئے تھے، اس لیے آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
BANGLADESH
world cup 2019
تبولا
Tabool ads will show in this div