ورلڈ کپ 2019ء: آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرادیا
ورلڈ کپ کرکٹ 2019ء کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا ہے، نجیب اللہ زردان 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، آسٹریلو بولرز پیٹر کمنز اور زامپا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسٹل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا، دونوں ٹیمیں ورلڈکپ 2019 میں پہلی بار آمنے سامنے آئیں۔ افغانستان کے 207 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ 2019ء کے چوتھے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم 38.2 اوورز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نجیب اللہ زردان نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمت شاہ 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، راشد خان نے صرف 11 گیندوں پر 27 رنز بنا ڈالے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنز اور ایڈم زامپا نے 3، 3 جبکہ اسٹوئنس نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک شکار کیا۔