آن لائن پاکستانی ویزا،2 ماہ میں 2 ہزار سے زائد سیاحوں کی درخواستیں موصول

غیر ملکیوں کی جانب سے آن لائن پاکستانی ویزا سہولت کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔
نادرا کے مطابق دو ماہ میں 2249 سیاحوں نے پاکستان آنے کیلئے آن لائن ویزا درخواستیں دیدیں۔ درخواست گزاروں میں جرمنی ،اٹلی،نیوزی لینڈ، فن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔
نادرا نے غیرملکی سیاحوں کی ویزا درخواستوں کی چھان بین کا کام شروع کر دیا ہے۔ نادرا نے بتایا ہے کہ نامکمل درخواستوں پر ہیلپ ڈیسک کی مدد سے ویزا سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔