آن لائن پاکستانی ویزا،2 ماہ میں 2 ہزار سے زائد سیاحوں کی درخواستیں موصول

Jun 01, 2019

غیر ملکیوں کی جانب سے آن لائن پاکستانی ویزا سہولت کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

نادرا کے مطابق دو ماہ میں 2249 سیاحوں نے پاکستان آنے کیلئے آن لائن ویزا درخواستیں دیدیں۔ درخواست گزاروں میں جرمنی ،اٹلی،نیوزی لینڈ، فن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔

نادرا نے غیرملکی سیاحوں کی ویزا درخواستوں کی چھان بین کا کام شروع کر دیا ہے۔ نادرا نے بتایا ہے کہ نامکمل درخواستوں پر  ہیلپ ڈیسک کی مدد سے ویزا سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

NADRA

ONLINE VISA