الگ صوبے کی دھمکی سے ایم کیوایم کا ایجنڈہ سامنے آگیا،فضل الرحمان

ویب ڈیسک:
پشاور : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے الگ صوبے کی دھمکی کو بے وقت کی راگنی   قراردیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس دھمکی سے ایم کیو ایم اپنے اصل ایجنڈے کی طرف آگئی ہے۔

پشاورپریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے الگ صوبے اور الگ ملک کی دھمکی کا وقت مناسب نہیں تھا اور یہی لگتا ہے کہ انہوں نے بے وقت اذان دی ہے۔ ایم کیو ایم  نے پہلے لسانیت کو ہوا دی پھر سندھی اردو کی تقسیم کو ابھارا اور اب الگ صوبے کی دھمکی دے دی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کے لئے حکمت عملی کی تشکیل میں رکاوٹیں موجود ہیں، ہمیں بین الاقوامی دبائو کا بھی سامنا ہے وقتی اقدامات ہمیں اس مشکل سے نہیں نکال سکتی۔ تحریک انصاف کی حکومت کے بارے میں انہوں نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں معاملہ حکومت نہیں بلکہ سلامتی کا ہے، وقت اور تجربے نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف کو حکومت دینا غلطی تھی۔ صوبے کو بچانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ سماء

کی

کا

سے

unicef

nyt

hub

sleep

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div