گرین لائن اسی سال چلے گی، گورنر سندھ نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی

May 31, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/GOV-Sindh-Khi-Montage-31-05.mp4"][/video]  

گورنر سندھ عمران اسماعيل کہتے ہیں کہ 33 ارب کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، 5 منصوبوں کا افتتاح وزيراعظم عمران خان ستمبر ميں کراچی آکر کريں گے، گرين لائن بھی اسی سال چلاديں گے۔

گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کے الزامات کو مسترد کردیا، کہتے ہیں کہ منصوبے ڈیلیٹ نہیں کئے مکمل ہوگئے، 162 میں سے 33 ارب کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، 5 منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم عمران خان ستمبر میں کریں گے۔

انہوں کراچی والوں کو بھی خوشخبری سنادی، بولے کہ گرین لائن منصوبہ اسی سال شروع ہوجائے گا، شہر قائد میں 500 بسیں چلائیں گے اور 200 آر او پلانٹ لگائيں گے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کے 90 منصوبوں پر وفاق نے 66 ارب روپے رکھے ہيں، سندھ حکومت پولیس ریفارمز کا بل دوبارہ اسمبلی لے جائے۔

PTI

development projects

Governor Imran Ismael

Tabool ads will show in this div