کراچی جانے والی مسافر بس چارسدہ میں بجلی کی تار سے ٹکرا گئی

خیبر پختونخوا کے وسطی ضلع چارسدہ میں مسافروں سے بھری بجلی کی تار سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس میں آگ بھڑک اٹھی مگر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ چارسدہ میں غنی خان روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا ہے۔
مسافر بس کراچی سے مالاکنڈ کے علاقہ چکدرہ جارہی تھی اور اس کے اوپر کافی سامان لدا ہوا تھا جس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے وقت تمام مسافر بس سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
اسٹیشن ہاؤس انچارج ریکسیو چارسدہ حیات اللہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گٸیں اور بروقت ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جلد ہی اگ پر قابو پالیا۔
حادثے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس ڈرائيور کی شناخت نام مرسلین کے نام سے ہوئی ہے جو چکدرہ کا رہائشی ہے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div