ورلڈ کپ، پاکستان پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 105 رنز بنا کر آؤٹ

تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کےخلاف 22 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، فخر زمان اور بابر اعظم 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اوپنر امام الحق 2، حارث سہیل 8، کپتان سرفراز احمد 8، محمد حفیظ 16، عماد وسیم ایک، شاداب خان صفر، حسن علی ایک اور رہاب ریاض 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جبکہ محمد عامر 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے فاسٹ بولر اوشین تھامس 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کپتان جیسن ہولڈر نے 3، آندرے رسل نے 2 اور شیلڈن کوٹریل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچز میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں تین وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف میچ بےنتیجہ رہا۔ ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ بےنتیجہ رہا، جبکہ نیوزی لینڈ کےخلاف 91 رنز کی تاریخی کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز دو مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، جبکہ پاکستان ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان

 سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی۔

ویسٹ انڈیز

جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، ڈیرن براوو، شیرمن ہٹ میئر، شائے ہوپ، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹھ، آندرے رسل، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل اور اوشین تھامس شامل ہیں۔

West Indies

PakvWI

WIvPAK

Tabool ads will show in this div