ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے اپنے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں آل راؤنڈر شعیب ملک، فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل نہیں۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچ ناٹنگھم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا آغاز آج ہورہا ہے

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال کل کے میچ جیسی ہے، امید ہے کہ ہم ابتدائی مراحل میں وکٹیں حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایون لوئس اور شینون گیبرئیل فٹ نہیں ہیں، جبکہ کیمار روچ اور فیبین ایلن کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پچ پر کچھ نمی ہونے کے باعث ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، لیکن یہ بات زیادہ اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ یہ بیٹنگ پچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹاپ آرڈر فارم میں ہے، آج کے میچ میں آصف علی نہیں کھیل رہے۔

ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچز میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں تین وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف میچ بےنتیجہ رہا۔ ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ بےنتیجہ رہا، جبکہ نیوزی لینڈ کےخلاف 91 رنز کی تاریخی کامیابی حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز دو مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، جبکہ پاکستان ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان

 سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی۔

ویسٹ انڈیز

جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، ڈیرن براوو، شیرمن ہٹ میئر، شائے ہوپ، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹھ، آندرے رسل، ایشلے نرس، فیبین ایلن اور اوشین تھامس شامل ہیں۔

West Indies

PakvWI

WIvPAK

Tabool ads will show in this div