ماہرہ اور مہوش کو سرفراز کا اسٹائل بھا گیا

ورلڈ کپ کی اوپننگ پارٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سفید شلوارقمیض اور سبز ویسٹ کوٹ پہن کر شریک ہوئے۔ ان کا یہ انداز سبھی کو بھایا۔

سوشل میڈیا قومی لباس پہن کر ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئیں اورجہاں سبھی نے سرفراز کو خوب سراہا وہیں اداکار مہوش حیات اور ماہرہ خان نے بھی اس حوالے سے ٹویٹس کیں کپتا ن کی تعریف کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرڈالا۔

ماہرہ نے اپنی ٹویٹ میں سرفراز احمد کی شلوار قمیض میں ملبوس تصویر شئیر کی اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مہوش حیات نے ملکہ برطانیہ کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان کے ساتھ کھینچی گئی تصویر کے علاوہ سرفراز کی علیحدہ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خیال ہے یونیفارم سے ہٹ کربھی مردوں پر سفید شلوار قمیض بہت جچتا ہے۔

اداکارہ نے سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ شاہین قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل لندن میں بکھنگم پیلس کے سامنے سڑک پر ورلڈ کپ کی اوپننگ پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تمام 10 ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

ورلڈ کپ سے پہلے بکنگھم پیلس کے سامنے رنگا رنگ اوپننگ پارٹی

تقریب سے قبل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اوپننگ پارٹی میں سفید شلوار قیمض اور سبز ویسٹ کوٹ پہن کر شریک ہوئے تھے۔

صوفی عبدالجیل المعروف چاچا کرکٹ اور ملالہ یوسفزئی بھی اوپننگ پارٹی میں گرین شرٹس کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود تھے۔

world cup 2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div