بہار آئی تو جیسے، نکھر گۓ ہیں گلاب سارے
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : شہر اقتدار میں یوں تو سارا سال ہی پھول مہکتے ہیں لیکن بہار کا موسم آئے تو فضائیں معطر ہو جاتی ہیں ۔رت بدلی موسم گدرایا ۔۔۔ کلیاں چٹخنے لگیں اور جلوہ ء لالہ و گل ' ذوق تماشا بخشنے لگیں تو مہکتی فضائیں موسم گل کی منادی کرنے لگتی ہیں ۔ موسم سرما نے بساط لپیٹی تو فصل گل ، شہر بے مثال کے سبزہ زاروں پہ ڈیرے ڈالنے کو پر تول رہی ہے ۔۔اسلام آباد سے بہارکے رنگ دکھا رہی ہیں فوزیہ علی اس رپورٹ میں۔۔