پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا آغاز آج ہورہا ہے

پاکستان عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ شاہین جیت کے ساتھ ایونٹ کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔ آل راؤنڈر شعيب ملک، فاسٹ بالر شاہين آفريدی اور محمد حسنين کو پہلے ميچ کی 12 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ناٹنگھم ميں آج پاکستان کی ورلڈ کپ مہم کا میدان سجے گا۔ ویسٹ انڈیز کو کرس گيل، شائي ہوپ اور آندرے رسل جیسے قدآور بیٹسمینوں کی خدمات حاصل ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر، حسن علي ، وہاب ریاض اور شاداب خان بالنگ میں جادو دکھائیں گے۔

بيٹنگ کےلئے سازگار ناٹنگھم کے ميدان ميں شاہينوں نے تياريوں کو فائنل ٹچ اپ ديا ہے اور بيٹنگ، بولنگ اور فيلڈنگ کي مشقيں کي گئی ہیں۔

دونوں ٹٰيموں کے درميان ميچ پاکستاني وقت کے مطابق دوپہر ڈھائي بجے شروع ہوگا۔

PakvWI

Worldcup 2019

Tabool ads will show in this div