ورلڈ کپ 2019ء : انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء ميں ميزبان انگلينڈ کا فاتحانہ آغاز، انگلش ٹیم نے جنوبی افريقا کو 104 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا ديا، پروٹیز 312 رنز کے تعاقب ميں 207 رنز بناسکی۔
لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ کپ 2019ء کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم نے جیسن رائے، جو روٹ، اوئن مورگن اور بین اسٹوکس کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔
انگلینڈ کو صرف ایک رن پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب بیئر اسٹو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جیسن رائے 54، جو روٹ 51 اور اوئن مورگن 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
England beat South Africa by 104 runs! The hosts excel in all the three departments as they begin their #CWC19 campaign with a win. #ENGvSA SCORECARD ?https://t.co/Eoxcvm1kP4 pic.twitter.com/4SIV7w2yZ0
— ICC (@ICC) May 30, 2019
بین اسٹوکس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے، جوز بٹلر 18، معین علی 3، کرس ووکس 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے این جیڈی نے 3، عمران طاہر اور ربادا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقی ٹیم 312 رنز کے تعاقب میں محض 208 رنز پر ہمت ہار گئی، کوانٹن ڈی کوک نے 68 اور وين ڈر ڈوسن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، جوفرا آرچر نے 3، لیام پلنکٹ اور بین اسٹوکس نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔