مارکیٹ سپورٹ فنڈ منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ

اقتصادری رابطہ کمیٹی سے مارکیٹ سپورٹ فنڈ کی منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ روپیہ تگڑا اور ڈالر مزید کمزور ہوگیا۔

اقتصادری رابطہ کمیٹی سے مارکیٹ سپورٹ فنڈ کی منظوری کے بعد اب 20 ارب روپے سے این آئی ٹی حکومت اداروں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کرسکے گا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 577 پوائنٹس اضافے سے 36 ہزار 536 کی بلند سطح پر پہنچا اور 300 پوائنٹس کمی سے 35 ہزار 655 کی کم سطح کے درمیان ٹریڈ ہوا۔

فنڈ کی منظوری کے بعد انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 974 کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ہزار پوائنٹس کا نمایاں اضافہ، ڈالر بھی سستا

دوسری جانب انٹربینک میں روپیہ تگڑا اور ڈالر مزید کمزور ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا ہوکر 149.63 سے کم ہوکر 148.45 روپے کا ہوگیا۔ سات کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر اب تک 3 روپے 55 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا، سات روز میں ڈالر 154 سے کم ہوکر 149.50 روپے پر آگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی سات کاروباری روز میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

PSX

ECC MEETING

Inter bank

market support fund

Tabool ads will show in this div