امید ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں کامیاب ہونگے،سینیٹر فیصل جاوید

May 30, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Faisal-Javed-On-Cricket-team-Interview-30-05.mp4"][/video] [caption id="attachment_1559792" align="alignnone" width="640"] تصویر: گیٹی امیجز[/caption]

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کوشش کررہی ہے مگر میچ کا اختتام اچھا نہیں ہوپا رہا، کپتان سرفراز احمد سے امیدیں ہیں۔

سماء کے رپورٹر عباس شبیر سے بات کرتےہوئے فیصل جاوید نے بتایا کہ عمران خان نے ٹیم کو ٹپس دیں تھیں لیکن اُن پر عمل نہیں ہوا، ہوسکتا ہے سرفراز یہ ٹپس ورلڈ کپ میں استعمال کرے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹیم کوشش کررہی ہے،میچ کا اختتام اچھا نہیں ہوپا رہا،ساری ٹیم وہی ہے جس نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔ فیصل جاوید نے تجویز دی کہ سرفراز احمد کو میچ سے پہلے حکمت عملی بنانی ہوگی،امید ہے کہ یہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کامیاب ہوگی،شعیب ملک ، محمد عامر، شاداب خان اور فخر زمان میچ جتوا سکتے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ میں پہلے والا معیار نہیں۔

CWC 2019

Tabool ads will show in this div