جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بیٹنگ کی دعوت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچ لندن کے اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
ٹاس جیتنے والے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین 80 فیصد فٹ ہیں، تاہم امید ہے کہ بھارت کےخلاف ہونے والے میچ میں سو فیصد فٹ ہو جائیں۔ کرس مورس بھی افتتاحی میچ میں نہیں کھیل رہے۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اگر وکٹ میں کچھ ہے بھی تو وہ شروع کے ایک گھنٹے تک ہی ہوگا۔
The captains are all set. Are you? ? #CWC19 #ENGvSA #ProteaFire #WeAreEngland pic.twitter.com/kbMy0NlrQs
— ICC (@ICC) May 30, 2019
میزبان ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور اچھا ہدف دیا جانا چاہیئے۔ مارک وُڈ بالکل فٹ ہیں لیکن پہلے میچ میں انکی جگہ لیام پلنکٹ کو شامل کیا ہے۔
ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچز میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 87 رنز شسکت دی تھی، جبکہ ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ بےنتیجہ رہا۔
شائقین کرکٹ کا انتظارختم، ورلڈ کپ کابگل بج گیا
میزبان ٹیم انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ افغانستان کےخلاف میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کبھی بھی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکیں۔
انگلینڈ
آئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، کرس ووکس۔
جنوبی افریقہ
فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کاک، جے پی ڈومنی، عمران طاہر، ایڈن مرکرام، لنگی نگیدی، فلکوایو، ڈیوائن پریٹورئیس، کاگیسو رباڈا، رسی وینڈر ڈسن۔