وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

عمران خان سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کي دعوت پرسعودي عرب کا دورہ کررہے ہيں، وہ کل او آئی سی کے چودھویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے اورخطاب کريں گے۔

اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول صلیٰ اللہ عليہ والہ وسلم پرحاضری دیں گے،وزيراعظم کے ہمراہ مشير تجارت رزاق داؤد،وفاقی وزیرمراد سعید،وزیراعلیٰ خيبرپختونخوامحمود خان اور وزیر منصوبہ بندی بھی ساتھ جائیں گے۔

یاد رہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا چودہواں اسلامی سربراہ اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں مکہ مکرمہ میں 31 مئی کو ہورہا ہے ۔

OIC Meeting

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div