خیبر نیوز کے رپورٹر گوہر وزیر کی رہائی آج متوقع
خیبر نیوز کے رپورٹر گوہر وزیر کو ہری پور جیل سے سینٹرل جیل بنوں منتقل کردیا گیا ہے، انہیں پیر کی رات حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کی رہائی آج متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے خیبرنیوز کو بتایا کہ گوہر وزیر کو اس بات کی تصدیق کے بعد ہری پور جیل سے بنوں جیل منتقل کیا گیا کہ وہ صحافی ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رپورٹر پر بنوں میں پی ٹی ایم کے جلسے کے دوران نعرے لگانے کا الزام ہے۔
اُن کی رہائی کے آرڈر بذریعہ فیکس جیل حکام کو بدھ کو موصول ہوگئے تھے لیکن اوریجنل کاغذات کے بروقت نہ ملنے کی وجہ سے ان کی رہائی میں تاخیر ہوئی،لہذا جیل حکام کے مطابق ان کی رہائی آج بروز 30 مئی کو متوقع ہے۔
مزید جانیے : بنوں میں خیبر نیوز کے رپورٹر سمیت 22 افراد گرفتار
گوہر وزیر کو دیگر 21 افراد کے ہمراہ بنوں سے ایم پی او کے تحت حراست میں لے کر ہری پور جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
گوہر کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ صحافی کو تانچی بازار سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے کی کوریج کیلئے گیا تھا۔